اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس آج ہائیکورٹ فیصلہ، مختلف بلوں پر غور ہو گا
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) اسلامی نظریاتی کونسل کا 242 واں اجلاس آج ہوگا۔ صدارت چیئرمین کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کریں گے۔
اجلاس میں تھیلیسیمیا کے لیے لازمی سکریننگ بل 2025، نیب کی جانب سے مختلف پراجیکٹس /سکیمز کی شرعی حیثیت سے متعلق استفسار، خلع کی صورت میں مہر کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ، بچوں کی شادی کے امتناع کا بل 2025 برائے اسلام آباد و خیبر پختونخوا، مسلم عائلی قوانین (ترمیمی) بل 2025 پر غور اور دیگر موضوعات پر بحث ہوگی۔