بلال بن ثاقب کرپٹو اور بلاک چین سے متعلق وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر
اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف نے بلال بن ثاقب کو اپنا معاون خصوصی مقرر کر دیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلال بن ثاقب کرپٹو اور بلاک چین سے متعلق وزیراعظم کے معاون خصوصی ہوں گے۔
بلال بن ثاقب کا عہدہ وزیر مملکت کے مساوی ہوگا۔ یاد رہے چند روز قبل فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال ثاقب نے ملاقات کی تھی جس دوران ڈیجیٹل معیشت کے مستقبل پر گفتگو کی گئی۔