بھارت 10 اور 28 مئی کا دن کبھی نہیں بھولے گا : عظمیٰ

بھارت 10 اور 28 مئی کا دن کبھی نہیں بھولے گا : عظمیٰ

لاہور(دنیانیوز)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بھارت 10 اور 28 مئی کا دن کبھی نہیں بھولے گا۔28 مئی پاکستان کی تاریخ کا ایک سنہری اور ناقابلِ فراموش دن ہے، جو قوم کی سربلندی اور خودداری کی علامت بن چکا۔

عظمیٰ بخاری نے یومِ تکبیر کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا کہ میاں نوازشریف نے 28مئی 1998کو امریکی دباؤ کے جواب میں صاف اور دو ٹوک الفاظ میں ’’ابسلیوٹلی ناٹ‘‘ کہہ کر قومی غیرت کا علم بلند کیا اور پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت 10 مئی کو اپنے ایٹمی دھماکوں پر ناز کرتا رہا اورپاکستان پر حملہ کردیا لیکن پاکستان نے اسے منہ توڑ جواب دے کر اُس کا غرور خاک میں ملا دیا۔ بڑے بھائی نواز شریف نے بھارت کے غرور کو توڑا جبکہ دوسرے بھائی شہباز شریف نے اُسے دھول چٹا دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں