توشہ خانہ ٹو کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف سماعت آج ہو گی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج ہفتہ کو اڈیالہ جیل میں ہوگی۔
سماعت سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند کریں گے ،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔