سی ٹی ڈی کی پنجاب بھر میں کارروائیاں ،34دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی پنجاب بھر میں کارروائیاں ،34دہشتگرد گرفتار

لاہور (دنیا نیوز)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)پنجاب نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر صوبے کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 34 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزموں میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشت گرد بھی شامل ہیں جن کی گرفتاری کیلئے لاہور، بہاولپور، ننکانہ صاحب، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں کارروائیاں کی گئیں، لاہور سے 2 جبکہ بہاولپور سے ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ایک ہینڈ گرنیڈ، 18 ڈیٹونیٹرز اور دیگر خطرناک اشیاء برآمد ہوئی ہیں، یہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے ۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ماہ مئی میں پنجاب بھر میں 5045 کومبنگ آپریشنز کئے گئے جن کے نتیجے میں 604 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں