سی سی ڈی کیلئے اڑھائی ارب کی نئی گاڑیاں ،سمری پراعتراض

سی سی ڈی کیلئے اڑھائی ارب کی نئی گاڑیاں ،سمری پراعتراض

لاہور (کرائم رپورٹر )محکمہ خزانہ پنجاب نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کیلئے گاڑیاں خریدنے کی سمری پر اعتراضات لگادئیے اورگاڑیاں دومرحلوں میں خریدنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق فنانس ڈیپارٹمنٹ نے آئی جی پنجاب کی طرف سے بھجوائی گئی سمری پر اعتراضات لگا ئے اور اسے واپس بھیجنے کیساتھ ہدایت کی ہے کہ گاڑیوں کی خریداری دو مرحلوں میں کروائی جائے ،آدھی گاڑیاں رواں سال اور آدھی گاڑیاں آئندہ مالی سال کے بجٹ سے خریدی جائیں ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سی سی ڈی کیلئے اڑھائی ارب کی گاڑیاں خریدنے کی سمری بھجوائی تھی،جس میں 13کروڑ مالیت کی ایک لینڈ کروزر،5فورچونرز ،45ڈبل کیبن ڈالے اور19بلٹ پروف گاڑیوں سمیت دیگر گاڑیاں شامل ہیں ۔آئی جی آفس ذرائع کا کہناہے کہ گاڑیوں کی خریداری کیلئے سمری جلد تیار کرکے دوبارہ منظوری کیلئے بھیجی جائے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں