سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس
اسلام آباد(اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے پروگرام کی 46 ویں سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔
نائب وزیراعظم کے آفس سے پیر کو جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا برائے بین الصوبائی رابطہ، منصوبہ بندی و ترقی، بجلی اور پارلیمانی امور کے علاوہ وزیراعظم کے معاون خصوصی ایم طارق باجوہ سمیت وفاقی سیکرٹریز، اراکین قومی اسمبلی اور صوبائی حکومتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔