ایک فرارقیدی کو اس کی ماں نے خود ہی جیل پہنچا دیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کے واقعے کے بعد ایک قیدی کو اس کی ماں نے خود ہی جیل پہنچا دیا۔رپورٹس کے مطابق ایک قیدی جب جیل سے فرار ہو کر گھر پہنچا تو اس کی ماں نے نہ صرف اسے سمجھایا بلکہ اسے فوراً پولیس کے حوالے کردیا۔
جیل کے باہر قیدی کی والدہ نے اسے پولیس کے حوالے کیا اور پھر پولیس اہلکاروں سے اپنے بیٹے کی غلطیوں کی معافی مانگتی رہی۔ قیدی کی ماں پولیس اہلکاروں کے سامنے ہاتھ جوڑ کر التجا کرتی رہی کہ میرے بیٹے سے غلطی ہوئی ہے اور میں خود اسے آپ کے پاس لے کر آئی ہوں، مہربانی کرنا اور اسے کچھ مت کہنا۔ماں نے بتایا کہ میں بیوہ ہوں اور یہ میرا سب سے بڑا بیٹا ہے ، اس کو موبائل میں دوست کے ساتھ تصویر کی بنا پر سزا سنائی گئی، کافی دور سے خود پیدل چل کر اسے پولیس کے حوالے کرنے آئی ہوں۔