حکومت نے ڈائریکٹر این آئی ٹی بی احتشام مسعود کو ایک سال توسیع دیدی
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت نے ڈائریکٹر نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے مطابق ایم پی سکیل تھری میں تعینات ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ احتشام مسعود کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے۔