سی ٹی ڈی فیصل آباد کی کارروائی ،را کے 3دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی فیصل آباد کی کارروائی ،را کے 3دہشتگرد گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر )عیدالاضحیٰ پر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ہو گیا،سی ٹی ڈی نے \"را\"کے تین دہشت گرد گرفتار کرلئے ۔ترجمان سی سی ڈی کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب فیصل آباد نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے بھارت کی خفیہ ایجنسی \"را\" سے تعلق رکھنے والے تین خطرناک دہشت گردوں کو جھنگ روڈ پٹھان کالونی سے گرفتار کر لیا۔

 گرفتار دہشت گردوں کا تعلق جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے ، جن میں اعظم منچن آباد، امجد پاکپتن اور منظور بہاول نگر شامل ہیں۔ دہشت گرد عید کے موقع پر لاہور، بہاولپور، بہاول نگر اور پاکپتن میں اہم مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ۔ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹرز اور نقشے برآمد ہوئے ہیں۔ ملزم فتنہ الخوارج اور بھارتی ایجنسی را کیلئے کام کرتے ہیں اور متعدد بار غیر قانونی طور پر سرحد پار کر کے سری نگر اور راجستھان میں \"را\"کے ایجنٹوں سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دہشت گرد واٹس ایپ کے ذریعے بھارت کو حساس مقامات کے نقشے ارسال کرتے رہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں