پیپلز پارٹی بجٹ سے مطمئن نہیں
اسلام آباد( آ ئی این پی) پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی شہلا رضا نے کہا ہے کہ پارٹی حکومت کے اس بجٹ سے مطمئن نہیں ۔
میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا وفاقی حکومت نے بعض معاملات میں ہمیں اعتماد میں نہیں لیا۔ پیپلز پارٹی ایسے معاملات پر دوبارہ نظر ثانی کرے گی اور بجٹ میں کٹ موشن کے دوران تجاویز پیش کرے گی، بجٹ میں کسانوں کو ریلیف فراہم نہیں کیا گیا۔ ملکی معیشت کا 70 فیصد حصہ کسان چلا رہے ہیں۔ پورے ملک میں زراعت کو ریلیف ملنا چاہیے اور اس کے لیے خصوصی بجٹ مختص ہونا چاہیے ۔