50 ہزار سے 1 لاکھ تنخواہ لینے والے کو ماہانہ 2 ہزار ریلیف ملے گا

 50 ہزار سے 1 لاکھ تنخواہ لینے  والے کو ماہانہ 2 ہزار ریلیف ملے گا

اسلام آباد (مریم الٰہی) وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے مختلف سلیبز کے ماہانہ انکم ٹیکس کی شرح میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت ماہانہ 50 ہزار سے 1 لاکھ روپے تنخواہ لینے والوں کے لیے ماہانہ ٹیکس میں 2000 روپے کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے ۔

 اسی سلیب پر مالی سال 2024-25 میں 2500 روپے ٹیکس لاگو تھا جو آئندہ مالی سال میں 500 روپے رہ جائے گا۔ اسی طرح 1 لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ والے کو 4000 روپے کا ریلیف ملے گا۔ اسی سلیب پر مالی سال 2024-25 میں 10000 روپے ٹیکس تھا جو اب کم ہو کر 6000 روپے ہو جائے گا۔ ماہانہ ڈیڑھ لاکھ سے 2 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس 19167 سے کم ہو کر 13500 روپے رہ جائے گا ، اس طرح اسی سلیب والے افراد کو ٹیکس میں 5667 روپے کاریلیف دیا جائے گا ۔ ماہانہ دو لاکھ سے 2 لاکھ 25 ہزار روپے کمانے والوں کے لیے ٹیکس میں 6167 روپے کی کمی کی تجویز ہے ۔ اس سلیب وا لے افراد کاٹیکس 25417 سے کم ہو کر 19250 روپے ہو جائے گا۔ 225000 سے لیکر ڈھائی لاکھ کمانے والوں کے لیے ٹیکس میں 6667 روپے کی کمی کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔ مالی سال 2024-24 میں اس سلیب کے طبقے کے لیے ٹیکس 31667 روپے تھا جو اب 25000 روپے رہ جائے گا ۔

ڈھائی سے 3 لاکھ روپے تنخواہ لینے والوں کے لیے ٹیکس 45833 سے کم ہو کر 38833 روپے جبکہ تین لاکھ سے ساڑھے 3 لاکھ روپے لینے والوں کے لیے ٹیکس 61250 سے کم ہو کر 54250 روپے ہو جائے گا۔ دونوں کیٹیگریز کو ماہانہ انکم ٹیکس میں 7000 روپے کی کمی کی تجویز دی گئی ہے ۔ ساڑھے تین لاکھ سے 4 لاکھ روپے تنخواہ لینے والوں کا ٹیکس 78750 سے کم ہو کر 71750 روپے اور 4 لاکھ سے ساڑھے 4 لاکھ روپے کمانے والوں کا ٹیکس 96250 سے کم ہو کر 89250 روپے رہ جائے گا، ساڑھے 4 لاکھ سے 5 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ والوں کے لیے ٹیکس 113750 سے کم ہو کر 106750 روپے اور 5 سے ساڑھے 5 لاکھ روپے کمانے والوں کے لیے انکم ٹیکس 131250 سے کم کر کے 124250 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے ، اس طرح دونوں سلیبز کو ماہانہ 7000 روپے ریلیف ملے گی ۔ ساڑھے 5 لاکھ سے 6 لاکھ روپے کمانے والوں کے لیے ٹیکس 148750 سے کم کر کے 141750 کرنے کی تجویز ہے ، اسی سلیب والے افراد کے انکم ٹیکس میں 7000 روپے کی کمی آئے گی۔

6 سے 8 لاکھ روپے کمانے والوں کے لیے ٹیکس 218750 سے کم کر کے 211750 ہو جائے گا۔ 8 سے 10 لاکھ روپے کمانے والے تنخواہ دار طبقے کے لیے ماہانہ ٹیکس 317625 سے کم ہوکر 307738 ہو جائے گا۔ 10 سے 15 لاکھ کمانے والوں کے لیے ماہانہ انکم ٹیکس میں 11638 روپے ریلیف ملے گا۔ 15 سے 20 لاکھ روپے آمدن والوں کے لیے انکم ٹیکس میں ماہانہ 13387 روپے ریلیف ملے گا۔ اس سلیب والے افراد کا انکم ٹیکس 702625 سے کم ہوکر 689238 رہ جائے گا جبکہ 20 سے 25 لاکھ روپے آمدن والوں کے لیے ماہانہ ٹیکس میں 15137 روپے کا ریلیف ملے گا ۔ 20 سے 25 لاکھ کمانے والوں کا ٹیکس 895125 سے کم ہوکر 879988 روپے رہ جائے گا۔ 25 سے 28 لاکھ ماہانہ آمدن والوں کو 16 ہزار 188 روپے کا ریلیف ملے گی ۔28 لاکھ سے 30 لاکھ کمانے والوں کو ماہانہ انکم ٹیکس میں 16888 روپے کا ریلیف ملے گا۔ اسی سلیب والے افراد پہلے ٹیکس 1087625 ادا کرتے تھے اب یہ شرح کم ہو کر 1070738 ہو جائے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں