پنجاب،1353نئی سکیمیں،457ارب مختص،1200ارب کا ترقیاتی بجٹ تیار

پنجاب،1353نئی سکیمیں،457ارب مختص،1200ارب کا ترقیاتی بجٹ تیار

لاہور(محمد حسن رضا سے )پنجاب کا آئندہ مالی سال 2025-26 کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 1200ارب روپے کا ڈرافٹ تیارکر لیا گیاجو محکمہ ترقیاتی و منصوبہ بندی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیش کردیا ۔سالانہ ترقیاتی بجٹ میں 2750 ترقیاتی سکیموں کیلئے 1076 ارب روپے لوکل جبکہ 124ارب 30کروڑ غیر ملکی فنڈنگ سے آئیں گے ۔

 1412جاری ترقیاتی سکیموں کیلئے 536ارب رکھے گئے ہیں جبکہ 1353نئی ترقیاتی سکیمیں شامل کی گئی ہیں جن کیلئے آئندہ بجٹ میں 457ارب ، اسی طرح 32 اولڈ ترقیاتی پروگرام کیلئے 207ارب کا بجٹ تجویز کیا گیا ۔ وزیراعلیٰ لوکل روڈ پروگرام بلاک کیلئے 100 ارب رکھنے کی تجویز ،تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتالوں کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے 1 ارب ،گورنمنٹ ہائی سکنڈری سکولز کو سول پر منتقل کرنے کیلئے 75 کروڑ ،پنجاب صاف پانی اتھارٹی کیلئے 4 ارب 34کروڑ 71لاکھ ،وزیراعلیٰ پنجاب سکولز میل پروگرام 8 اضلاع کیلئے 9 ارب ،وزیراعلیٰ ٹریکٹر پروگرام کیلئے 10 ارب،لاہور میں زراعت ہائوس کی تعمیر و مرمت و بحالی کیلئے 75 کروڑ ،پنجاب میں آم کی پیدوار بڑھانے کیلئے 3 سالہ پروگرام لانے کا فیصلہ کیا گیا اوراس کیلئے سالانہ 75 کروڑ ، پنجاب کلین ائیر پروگرام (ورلڈ بنک فنڈڈ)کیلئے سالانہ 50 کروڑ ،پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام فیز ٹو کیلئے ساڑے پانچ ارب رکھنے کی تجویز، پنجاب میں ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ ہائوس قائم کرنے کا فیصلہ، اس کیلئے 50 کروڑ ،وزیراعلیٰ پنجاب آسان کارروبار فنانس کیلئے 89 ارب ،پنجاب بزنس فسیلی ٹیشن سنٹرز کا دائرہ کار وسیع کرنے کیلئے 75کروڑ ،وزیراعلیٰ آسان کارروبار فنانس نارتھ کیلئے 8 ارب ، سائوتھ کیلئے 6 ارب ، سرکاری کالجز میں سولرسسٹم کیلئے 3 ارب ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور ہائیکورٹ بنچز کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کیلئے 3ارب 4کروڑ رکھنے کی تجویز دی گئی، پنجاب الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ ، اس کیلئے 3کروڑ ، گورنر ہائوس سولر پر منتقلی کیلئے 20 کروڑ ، سولر بیسڈ ہائیڈروپمپس پنجاب کیلئے 40کروڑ ، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹیز کی سولر پر منتقلی کیلئے 33کروڑ 94 لاکھ ، ٹیکسالی گیٹ، موچی گیٹ، یکی گیٹ، شاہ عالم گیٹ کی مرمت و بحالی کیلئے 29کروڑ 92لاکھ ، ناصر باغ، پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس، گورنمنٹ کالج لاہور کے گردونواح کی خوبصورتی بحال کرنے کیلئے 17کروڑ 62 لاکھ ، لاہور مال روڑ نیلا گنبد پاک ٹی ہائوس و دیگر تاریخی مقامات کی بحالی کیلئے 69کروڑ 27لاکھ 40ہزار ، نیلا گنبد میں انڈرگرائونڈ پارکنگ سٹینڈ بنانے کیلئے اور گردونواح کی خوبصورتی بحال کرنے کیلئے 2ارب 22کروڑ 89لاکھ ،ٹولنٹن مارکیٹ انڈرگرائونڈ پارکنگ کیلئے 78کروڑ ، شالامار باغ کی بحالی اور مزید خوبصورت بنانے کیلئے 1ارب 60 کروڑ رکھنے کی تجویز دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہونیوالے پنجاب حکومت کے ا جلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان،چیئرمین پی اینڈ ڈی نبیل اعوان، سیکرٹری خزانہ پنجاب مجاہد شیر دل و دیگر شریک تھے ۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اجلاس میں حکومتی پسند و ناپسند کو دیکھتے ہوئے 2179ترقیاتی سکیموں کو نکال دیا گیا ہے اور ترقیاتی سکیموں کیلئے بجٹ میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی نیا ٹیکس نہیں لگایا جارہا ، پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 1200ارب روپے سے زائد کاہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں