ہیپا ٹائٹس سی کے خاتمے کیلئے ایک ارب روپے مختص
اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزارت برائے قومی صحت کے وزیراعظم ہیپاٹائٹس سی کے خاتمہ کے پروگرام کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی )کے تحت ایک ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے ۔
منگل کو جاری پی ایس ڈی پی دستاویز کے مطابق منصوبے کا مجموعی لاگت کا تخمینہ 34150 ملین روپے ہے جبکہ 30 جون 2025 تک منصوبہ کیلئے 8.070 ملین کے فنڈز کے اجرا کا تخمینہ ہے ۔ وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں کہا منصوبے کے ذریعے ملک گیر سکریننگ اور علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔شوگر کی روک تھام اور کنٹرول پروگرام کے لیے 80 کروڑ رکھے گئے ہیں تاکہ غیر متعدی امراض سے نمٹنے میں مدد مل سکے ۔