اسلام آبادہائیکورٹ کیلئے 2.17ارب کابجٹ مختص کرنے کی سفارش

اسلام آبادہائیکورٹ کیلئے 2.17ارب  کابجٹ مختص کرنے کی سفارش

اسلام آباد(رضوان قاضی)وفاقی بجٹ برائے سال26 -2025 میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 16 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے 2 ارب 17 کروڑ 3 لاکھ  31 ہزار روپے کا بجٹ مختص کرنے کی سفارش کی گئی،گزشتہ مالی سال میں اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے 1 ارب 83 کروڑ 34 لاکھ 11 ہزار روپے مختص کئے گئے تھے ،اسلام آباد کی ماتحت عدالتوں کیلئے ایک ارب 76 کروڑ 90 لاکھ 81 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں