سندھ میں مسلسل اقتدار والوں کی کارکردگی صفر : عظمیٰ

لاہور(نیوز ایجنسیاں)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ متکبر اور غرور سے بھرے وہ لوگ ہیں جو دو ٹرم اور تین ٹرم سے اقتدار انجوائے کر رہے ہیں، شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ۔۔۔
آپ کے بقول سندھ میں آپ اچھا سسٹم لے آئے ہیں تو چلیں شاباش اب کراچی کا کوڑا تو اٹھا لیں پنجاب کی فکر کرنے کے لیے پنجاب کے وارث موجود ہیں، سندھ میں بیٹھے متکبر لوگوں کو سندھیوں کے حال پر رحم کھانا چاہئے۔ سندھ میں مسلسل اقتدار کے باوجود عام عوام خوار، کارکردگی صفر ہے، سندھ کے لوگ بھی اب مریم نواز کے وژن کے دیوانے ہو رہے ہیں۔ قبل ازیں پریس کانفرنس میں وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک مخلوق ایسی ہے جو پاکستان میں اچھی خبروں پر خوش نہیں ہوتی۔پاکستان میں موسم گرم ضرور ہے لیکن خوشیوں کا موسم ہے ۔ پنجاب حکومت کو کامیابیاں ملی ہیں اور بہت سارے لوگوں کو تکلیفیں بھی ہوئی ہیں،کل بھی قومی اسمبلی میں نظارہ سب نے دیکھا۔ جنہوں نے چاہا پاکستان سری لنکا بن جائے ۔تحریک انصاف وہ پارٹی ہے جنہوں نے اس ملک کے لیے کام نہیں کرنا۔ اب کہہ رہے ہیں واشنگٹن چلو۔ گوہر خان کہتے ہیں ہم نے تو مہم نہیں چلائی۔ یہ چند یوٹیوبر باہر بیٹھ کر شور مچاسکتے ہیں۔