بجٹ مسترد ، جلد آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرینگے ، انجمن تاجران

بجٹ مسترد ، جلد آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرینگے ، انجمن تاجران

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے، این این آئی) صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ حکومت نے اپنے اخراجات اور مراعات میں کمی کا اعلان کیوں نہیں کیا۔۔۔

 اراکین اور وزیروں مشیروں کی تنخواہیں بڑھا دی گئیں، ہم وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں، کالے قانون والے اختیارات واپس نہ لئے گئے تو مشاورت کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔ اجمل بلوچ نے کہا کہ بجٹ سے پہلے اسمبلی اراکین اور وز را مشیروں کی تنخواہیں بڑھا دی گئیں، قومی اسمبلی ، سینیٹ اور حکومتی اخراجات میں 28 فیصد اضافہ عوام پر بوجھ نہیں ،سپیکر ،چیئرمین سینیٹ کے صرف کرسی پر بیٹھنے کی تنخواہ 13،13 لاکھ کر دی گئی ،بجلی سستی کرنے کے بجائے سولر کی امپورٹ پر 18 فیصد سیل ٹیکس لگا دیا گیا، مفت بجلی اور بجلی چوری پر قابو پانے کے لیے کوئی بات نہیں کی گئی ،وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں آئی پی پیز کا ذکر تک نہیں کیا ۔انہوں نے کہاکہ بجلی کے بل پر پہلے ہی 13 قسم کے ٹیکسز تھے کاربن لیوی کی کمی تھی وہ بھی لگ گئی ، چار ماہ قبل حکومت نے آئی پی پیز سے نئے معاہدے کر کے بجلی کے نرخ ساڑھے سات روپے کم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن آج تک یہ وعدہ پورا نہ ہو سکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں