بلاول جلدعوامی مینڈیٹ سے وزیراعظم بنیں گے ،گورنرپنجاب

بلاول جلدعوامی مینڈیٹ سے  وزیراعظم بنیں گے ،گورنرپنجاب

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنرپنجاب سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں سفارتی وفد نے دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا،وہ دن دور نہیں جب بلاول عوامی مینڈیٹ سے وزیراعظم بنیں گے۔

پاک فضائیہ کے جوانوں نے بھارت میں گھس کر ان کو مارا۔پوری قوم کو اپنی پاک افواج پر فخر ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم میں کارکنوں اور مغل برادری کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر نے کہا جہلم سمیت پورے پنجاب میں پارٹی کارکن خودکو تنہا نہ سمجھیں، کسی ورکر سے زیادتی ہوئی تو میں ساتھ کھڑا ہوں گا۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مزدوروں ، کاشتکاروں،سرکاری ملازمین اورپسے ہوئے طبقات کا خیال رکھا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے بھارت کو بھرپور جواب دیکر پوری دنیا میں پاکستان کا نام بلند کیا۔بھارت سے جنگ جیتنے کے بعد پوری دنیا پاکستان کی طرف متوجہ ہو گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں