وزیر بحری امور کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ، نیول چیف سے ملاقات

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)وفاقی وزیر بحری امور جنید انور نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران موجودہ میری ٹائم صورتحال، علاقائی میری ٹائم سکیورٹی اور بحر ہند کے خطے میں پاک بحریہ کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے میری ٹائم اکانومی کے امکانات اور ملک کی مجموعی اقتصادی ترقی کے لیے اس کی اہمیت پر بھی بات چیت کی۔ وفاقی وزیر نے پاکستان کے بحری شعبے کے فروغ اور ترقی میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔