قصور اور مرید کے میں دو خواتین سمیت 3افراد قتل

قصور اور مرید کے میں دو خواتین سمیت 3افراد قتل

قصور، الٰہ آباد ، مرید کے (خبرنگار ،نمائندگان دنیا) قصور اور مرید کے میں دو خواتین سمیت 3افراد کو قتل کر دیا گیا ۔

 قصور میں کچہری کے قریب نامزد موٹر سائیکل سوار مسلح ملزموں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی پیشی پر آئی خاتون نویدہ بی بی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئی، مقتولہ تھانہ سٹی میں درج مقدمہ میں ملزمہ تھی، مقتولہ پر الزام تھا کہ اس نے ظہیر آباد کے رہائشی سردار افضل کو قتل کیا ہے ۔ مقتولہ کا کیس ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد سپرا کی عدالت میں زیر سماعت تھا۔ تاہم شمیم بی بی کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ سٹی چونیاں میں درج کر لیا گیا ہے ۔مقدمہ میں عمر افضل، افضال رفیق، ظہور عارف اور دو نامعلوم افراد پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے والد کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے قتل کیا ہے ۔قصور کے علاقے نظام پورہ میں گھریلو ناچاقی پر باپ نے اپنی بیٹی کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کر دیا ،نظام پورہ میں محمد ناصر نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیٹی 18سالہ کہکشاں کو کلہاڑی کے پے درپے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔پولیس تھانہ صدر مصروف کارروائی ہے ۔مریدکے میں ننگل ساھداں ڈیرہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مہمان آیا نوجوان جاں بحق ہو گیا۔بتایا جاتا ہے کہ تھانہ صدر کی آبادی بڈھنکے بہن کو ملنے کیلئے آنے والا کامونکی کا رہائشی نوجوان فیصل محمود نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہو گیا۔ پولیس نے مقتول کے بھائی قیصر کی درخواست پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں