بچوں کی لڑائی پرایک شخص قتل

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ محلہ رحمت کالونی میں بچوں کی معمولی لڑائی پر ایک شخص کوقتل کردیاگیا،
بتایا گیا ہے کہ افتخار احمد اور ذیشان کے بچوں کی آپس میں لڑائی ہوئی، جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی، ذیشان نے فائرنگ کرکے افتخار خان کوشدیدزخمی کردیا،جسے ڈی ایچ کیو سے جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا ،جہاں وہ دم توڑ گیا، پولیس نے کارروائی شروع کردی ۔