سپریم کورٹ لائسنس کیلئے پہلا مرحلہ، 356 وکلا کے انٹرویوز

سپریم کورٹ لائسنس کیلئے پہلا  مرحلہ، 356 وکلا کے انٹرویوز

لاہور( کورٹ رپورٹر )سپریم کورٹ لائسنس کے حصول کیلئے پہلے مرحلے میں 356 وکلا کے فٹنس سرٹیفکیٹ کیلئے انٹرویوز مکمل کرلئے گئے ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں تین رکنی انرولمنٹ کمیٹی نے وکلا سے انٹرویوز لئے ۔

سپریم کورٹ کے لائسنس کے حصول کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ کیلئے اہم اجلاس ہوا ،چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں انرولمنٹ کمیٹی میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس صداقت علی خان شامل ہیں ،کمیٹی اُمیدواروں کو سپریم کورٹ کے لائسنس کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرے گی ، کمیٹی نے نیو ججز لائبریری میں وکلا کے انٹرویوز لئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں