تیمور جھگڑا کا ہرجانہ کا دعویٰ دائر
پشاور(آئی این پی ) سابق صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے شیر افضل مروت کے خلاف ایک ارب ہرجانہ کا دعویٰ دائر کردیا۔
پی ٹی آئی کے ایم این اے شیر افضل مروت کا سابق صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا پر الزامات کا معاملہ شدت اختیار کرگیا۔ سابق صوبائی وزیر نے دائر دعویٰ میں کہا کہ شیر افضل نے ٹاک شو میں تیمور جھگڑا پر بے بنیاد الزامات لگائے ، کردار کشی کی اور استحقاق مجروح کیا۔ شیر افضل اپنے بے بنیاد الزامات پر غیر مشروط تحریری معافی مانگیں۔ کردار کشی اور ہتک کرنے پر ایک ارب روپے ہرجانہ ادا کریں۔