عمران کی8مقدمات میں درخواست ضمانتیں سماعت کیلئے مقرر

عمران کی8مقدمات میں درخواست ضمانتیں سماعت کیلئے مقرر

لاہور(کورٹ رپورٹر)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر، لاہور ہائیکورٹ کاجسٹس شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کل درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

وکیل بیرسٹر سلمان صفدر درخواستوں پر دلائل دیں گے ۔ بانی پی ٹی آئی نے موقف اختیار کررکھاہے کہ9مئی کواسلام آباد نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کیلئے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا ، ہائیکورٹ مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے ۔ انسداد دہشتگری عدالت لاہور نے 27 نومبر کو بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کردی تھیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں