ترسیلات زر ہمیشہ ہماری قومی معیشت کی بنیاد رہا : شہباز شریف

 ترسیلات زر ہمیشہ ہماری قومی معیشت کی بنیاد رہا : شہباز شریف

اسلام آباد(نامہ نگار)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر ہمیشہ ہماری قومی معیشت کی بنیاد رہا ہے ،ہمیں اپنے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں، ترقیاتی شراکت داروں اور تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے اپنے عہد کی تجدید کرنی چاہیے۔

خاندانی ترسیلات کے عالمی دن کے موقع پرپیغام میں وزیراعظم نے کہاکہ ہم بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر خاندانی ترسیلات زر کا عالمی دن منا رہے ہیں،اس دن ہم تارکین وطن کی معیشت میں اہم شراکت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی محنت سے کمائی ہوئی ترسیلات زر کے ذریعے لاکھوں خاندانوں کو ترقی دی اور اپنے آبائی ممالک میں ترقی کی راہ ہموار کی۔انہوں نے کہاکہ ہمارے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر ہمیشہ ہماری قومی معیشت کی بنیاد رہا ہے ۔ 9 ملین سے زائد پاکستانی بیرون ملک، خاص طور پر خلیج، یورپ، شمالی امریکا اور دیگر جگہوں، پر مقیم ہیں،ہمارا بیرون ملک پاکستانی اپنی جڑوں سے گہرے طور پر وابستہ ہے ، ان کے مالی عطیات نہ صرف اپنے خاندانوں کے لئے محبت اور ذمہ داری کا اظہار ہیں بلکہ پاکستان کی معاشی ترقی کا ایک طاقتور ستون بھی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ مالی سال میں، ہمارے بیرون ملک مقیم ہم وطنوں نے ریکارڈ 34.9 بلین ڈالر بھیجے ہیں، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 28.8 فیصد زیادہ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں