فتح جنگ : ڈیم میں نہاتے ہوئے 2 بچے ڈوب کر جاں بحق

اٹک(اے پی پی)اٹک کی تحصیل فتح جنگ میں نور خان ڈیم میں نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈھرنال کے علاقہ میں 14 سالہ عبداﷲاور 10 سالہ محمد ثوبان ڈوب گئے۔ ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے سے قبل مقامی افراد نے دونوں لاشیں نکال لیں جنہیں ریسکیو ایمبولینس میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔