ڈی آئی خان : باپ کا دہشتگرد بیٹے سے لاتعلقی کا اعلان

ڈی آئی خان : باپ کا دہشتگرد بیٹے سے لاتعلقی کا اعلان

اسلام آباد(این این آئی)خیبر پختونخوا کے عوام نے انتہا پسندی کو یکسر مسترد کر دیا ۔ڈی آئی خان کے علاقے کوٹ عیسیٰ خان کے رہائشی نے دہشتگرد بیٹے سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔

والد کا ویڈیو پیغام وائرل ہوگیا۔خارجی صدیق کے والد نے بتایا کہ میرا بیٹا صدیق  خارجی ہے جو طالبان کے ساتھ ملا ہوا ہے ، فوج اسے گرفتار کرے یا مار دے، مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ میں نہ اس کو دیکھنا چاہتا ہوں اور نہ اس کے جنازے میں شریک ہوں گا۔والد نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ میرے لیے مر چکا ہے۔ حکومت اگر اْسے اٹھانا چاہے تو بلا جھجک لے جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں