مطلوب خارجی دہشتگرد مولوی نذیر ہلاک

پشاور(آئی این پی)صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے میں پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے مشترکہ آپریشن میں خوارجی دہشت گرد مولوی نذیر کمانڈر ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق پنجاب اور کے پی کے سرحدی علاقے میں پہاڑوں پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے آپریشن کیا گیا اورخوارجی دہشت گرد مولوی نذیر کمانڈر مارا گیا۔