بی آئی ایس پی نے ادائیگی کا نیا طریقہ اختیار کرلیا، آج سے اطلاق

بی آئی ایس پی نے ادائیگی کا نیا طریقہ اختیار کرلیا، آج سے اطلاق

اسلام آباد(اے پی پی)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی)نے پروگرام سے استفادہ کرنے والی خواتین کو گرمی کی حالیہ لہر سے محفوظ رکھنے کے لیے کیمپ سائٹ کی بجائے مکمل طور پر ریٹیل نیٹ ورک کے ذریعے ادائیگی کا نیا نظام اختیار کیا ہے، اس اقدام پر عملدرآمد آج پیر سے ہوگا۔

یہ فیصلہ بہاولپور میں ہونے والے ایک اعلٰی سطح کوآرڈی نیشن اجلاس کے دوران کیا گیا جس کی صدارت بی آئی ایس پی کے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر طاہر نور نے کی۔ اجلاس میں چوتھے کوارٹر زکی ادائیگی کے لیے بینک کے نامزد ریٹیل ایجنٹس کے ذریعے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ ڈاکٹر طاہر نور نے کہا کہ نیا ماڈل استفادہ کرنے والوں کو قریبی منظورشدہ ریٹیل آؤٹ لیٹس سے ادائیگی وصول کرنے کا موقع فراہم کرے گا، جس سے سفر اور شدید موسم کی زد میں آنے سے بچا جا سکے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں