وفاقی بجٹ میں ٹیکس کے سوا کسی مسئلے کا حل نہیں:خورشیدشاہ

لاہور (سپیشل رپورٹر)پیپلزپارٹی کے رہنماسابق وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں ٹیکس لگانے کے سوا کسی مسئلے کا حل نہیں بتایا گیا۔۔۔
اس بجٹ میں مزدور،کسان،تاجر اور نوجوانوں سمیت کسی کے مسئلے کا حل پیش نہیں کیاگیا ،پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نوید چودھری کے دفتر میں انکے اور صاحبزادے عفران نوید چودھری سے ملاقات کے بعد اپنے وڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ مزدور کی اجرت اور سرکاری ملازمین کی تنخواہ خاطر خواہ نہیں بڑھائی گئی ،ریڑھ کی ہڈی زراعت پر ٹیکس لگا کر تباہ و برباد کر دیا ہے ، آنیوالے وقتوں میں بلاول بھٹو بہترین سیاستدان ثابت ہونگے۔