سعودی ولی عہد کی مسلم رہنمائوں کو دعوت اہم سفارتی پیشرفت :سپیکر ایاز صادق

 سعودی ولی عہد کی مسلم رہنمائوں کو دعوت  اہم سفارتی پیشرفت :سپیکر ایاز صادق

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،نامہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ایک ایسے دور میں جب دنیا بھر میں سیاسی تقسیم، نظریاتی اختلافات اور عدم استحکام بڑھتا جا رہا ہے۔۔۔

 مسلم دنیا کے مرکز سعودی عرب سے ایک اہم سفارتی پیش رفت سامنے آئی ہے، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مسلم دنیا کے رہنماؤں کو ایک خصوصی دعوت دی ہے ، جس کا مقصد مسلم ممالک کے درمیان اتحاد، باہمی تعاون اور حکمت عملی کیلئے ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے ۔ اس حوالے سے ایاز صادق نے کہا کہ اس ماحول میں سعودی ولی عہد کی طرف سے مسلم قیادت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا نہ صرف ایک دانشمندانہ قدم ہے بلکہ یہ امت مسلمہ کی اجتماعی طاقت کو دوبارہ جگانے کی کوشش بھی ہے ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ اور مضبوط تعلق رکھتا ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی، اقتصادی اور روحانی روابط ہمیشہ سے مضبوط رہے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں