دنیا اسرائیل کی جوہری صلاحیت سے ہوشیار رہے : خواجہ آصف

دنیا اسرائیل کی جوہری صلاحیت سے ہوشیار رہے : خواجہ آصف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا کو اسرائیل کی جوہری صلاحیت سے ہوشیار اور خوفزدہ ہونا چاہیے۔۔۔

 ایسا ملک جو کسی بین الاقوامی جوہری نظم و ضبط کا پابند نہیں اور نہ ہی این پی ٹی یا کسی دوسری پابندی کے حوالے سے دستخط کرنے والا ہے۔ پاکستان تمام بین الاقوامی جوہری شعبوں کا دستخط کنندہ ہے، ہماری جوہری صلاحیت عوام کے فائدے اور دشمنوں کے عزائم کیخلاف اپنے ملک کے دفاع کیلئے ہے۔ ہم اپنے پڑوسیوں کیخلاف تسلط پسندانہ پالیسیوں پر عمل نہیں کرتے جس کا ان دنوں اسرائیل بھرپور مظاہرہ کر رہا ہے ۔ مغربی دنیا کو اسرائیل کی طرف سے پیدا ہونے والے تنازعات کی فکر کرنی چاہیے ، یہ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا اور اس سے آگے بدمعاش ریاست اسرائیل کی سرپرستی کے تباہ کن نتائج ہو سکتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں