پرویز الہٰی منی لانڈرنگ کیس ایف آئی اے نے حتمی چالان جمع کروانے کیلئے مہلت مانگ لی

پرویز الہٰی منی لانڈرنگ کیس   ایف آئی اے نے حتمی چالان جمع  کروانے کیلئے مہلت مانگ لی

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران ،ایف آئی اے نے مقدمے کا حتمی چالان جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی۔

عدالت نے ایف آئی اے سے پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر دلائل بھی طلب کرلیے ۔عدالتی حکم پر پرویز الٰہی نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔ایف آئی اے کے وکیل نے پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر دلائل کے لیے ایک بار پھر مہلت مانگ لی۔عدالت نے سماعت 11 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے مقدمے کا چالان جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں