فوجی فرٹیلائزر کمپنی بھی پی آئی اے کو خریدنا چاہتی : محمد علی

 فوجی فرٹیلائزر کمپنی بھی پی آئی اے کو خریدنا چاہتی : محمد علی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نجکاری محمد علی نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ اداروں کی پرائیوٹائزیشن کی جائے ،ہم چاہتے ہیں یہ اثاثے ان ہاتھوں میں جائیں جو ان کو برقرار رکھ سکیں،یہ ادارے کسی صحیح ہاتھ جائیں گے توتب ہی ملک کا فائدہ ہوگا۔

 دنیا نیوز کے پروگرام ‘‘دنیا مہر بخاری کیساتھ’’ میں انہوں نے کہا کہ ہم جلد ہی پی آئی اے کی پرائیوٹائزیشن چاہتے ہیں، اس پرکام ہو رہا ہے ، پہلے بھی یہی کوشش کی تھی کہ سٹرکچرنگ ایسی ہو کہ پارٹی زیادہ دلچسپی لے ،بدقسمتی سے کچھ چیزیں ایسی تھیں جن کی منظوری نہیں مل سکی،اس سال پی آئی اے کی اچھی کارکردگی رہی ا س وجہ سے ہمیں کچھ فائدہ ملا ہے ،امید ہے اس سال کے اختتام تک پی آئی اے کی نجکاری مکمل ہوجائے گی، عارف حبیب گروپس نے پہلے بھی اس کو لینے میں دلچسپی لی تھی، اس بار بھی خریداری کی خواہش مند ہے، فوجی فرٹیلائزر کمپنی بھی پی آئی اے کی خریداری کیلئے دلچسپی لے رہی ہے، اسی طرح بینکنگ گروپ اور ٹبا گروپ نے بھی پی آئی اے کی خریداری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ حکومت پی آئی اے کے 50 سے 100 فیصد شیئرزفروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں