امریکی ایوان نمائندگان :ایران پر حملہ کرنے کے ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنیکا بل پیش
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ایوان نمائندگان میں ایران پر حملہ کرنے کے ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنیکا بل پیش کر دیا گیا۔
جسکے تحت صدر کو ایران پر کسی بھی فوجی حملے سے قبل کانگریس سے باقاعدہ منظوری لینا لازم ہو گا۔امریکی ایوان نمائندگان کے رکن اور ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے تھامس میسی ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کا بل پیش کیا ۔واضح رہے اسی نوعیت کا ایک اور مسودہ پیر کو امریکی سینیٹ میں بھی پیش کیا گیاتاہم یہ قانون سازی کانگریس سے منظور ہو بھی جائے تو اسے صدر ٹرمپ کے ویٹو کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔