مستحقین کی شکایات کے ازالے کیلئے بی آئی ایس پی کا کنٹرول روم قائم

 مستحقین کی شکایات کے ازالے کیلئے  بی آئی ایس پی کا کنٹرول روم قائم

لاہور (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس پی پنجاب ناصر خلیلی کی ہدایت پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سنٹرل زونل آفس نے مستحقین کی شکایات کے بروقت ازالے اور ان سے مؤثر رابطے کو یقینی بنانے کیلئے کنٹرول روم اور شکایات سیل قائم کر دیا ۔

 کنٹرول روم دفتری اوقات میں موصول شکایات کو شفاف، فوری اور مؤثر انداز میں حل کرنے کیلئے فعال کردار ادا کرے گا۔ مستحقین ان لینڈ لائن نمبرز 042-99260412 اور 042-35415143 پر کنٹرول روم سے براہِ راست رابطہ کر سکتے ہیں، یہ نمبر خصوصی طور پر مستحق خواتین کی شکایات کے فوری ازالے اور ادائیگیوں کو شفاف اور آسان بنانے کیلئے مختص کیے گئے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں