کاہنہ :پسندکی شادی کرنیوالاجوڑاغیرت کے نام پر قتل
لاہور(کرائم رپورٹر)پسندکی شادی کرنیوالے جوڑے کو غیرت کے نام پر قتل کردیاگیا۔
بتایا گیا ہے کہ کاہنہ کے علاقے نور پارک میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 20سالہ انیسہ بی بی اور 25 سالہ پیر محمد کو بے دردی سے قتل کیا اور فرار ہو گئے ،دونوں نے چند روز قبل پسند کی شادی کی تھی ،پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ، ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واردات غیرت کے نام پر ہوئی ہے ۔ مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور جلد ملزموں کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔