شاہدرہ :مبینہ پولیس مقابلے میں2ریکارڈ یافتہ ملزم ہلاک

لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ریکارڈ یافتہ چور مارے گئے ۔
اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن نے شاہدرہ کے علاقے میں دوران ناکہ بندی دو مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں دونوں مارے گئے جنکی شناخت وقاص اور زوہیب کے نام سے ہوئی جو کار اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کے ریکارڈ یافتہ تھے ، پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔