مریم نوازکے کندھے میں تکلیف میوہسپتال میں ایم آرآئی ،خودپرچی بنوائی

مریم نوازکے کندھے میں  تکلیف میوہسپتال میں  ایم آرآئی ،خودپرچی بنوائی

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کندھے کی تکلیف کی وجہ سے میو ہسپتال پہنچیں اور عام مریضوں کی طرح اپنی پرچی ہسپتال کے کائونٹر سے خود بنوائی،جہاں انکے دائیں کندھے کی ایم آر آئی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی ٰنے کسی مہنگے پرائیویٹ ہسپتال کی بجائے میو ہسپتال جانے پر ہی اصرار کیا۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھیں۔ ڈاکٹرز نے مریم نواز کا معائنہ کرکے ادویات تجویز کیں جس کے بعد وہ واپس روانہ ہوگئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں