سینکڑوں سکول ٹیچرز ،انٹرنیز بغیر تنخواہ ادا کئے نوکریوں سے فارغ

سینکڑوں سکول ٹیچرز ،انٹرنیز بغیر تنخواہ ادا کئے نوکریوں سے فارغ

لاہور(خبر نگار) ساڑھے بارہ ہزار سکول ٹیچرز ، انٹرنیز میں سے اکثریت کو 2 ماہ کنٹریکٹ ختم ہوتے ہی بغیر تنخواہ ادا کیے نوکریوں سے فارغ کردیا گیا۔۔۔

 ٹیچر ز کو اپریل اور مئی دوماہ کیلئے کنٹریکٹ پر رکھا گیا تھا،تمام ایس ٹی آئیز کو متعلقہ سکولز سے تجربہ کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔اچھی پرفارمنس دینے والے ایس ٹی آئیز کو اگلے سال دوبارہ کنٹریکٹ میں توسیع دی جائے گی اوردوبارہ کنٹریکٹ پر رکھنے کیلئے سکول ٹیچرز ، انٹرنیز کی اسیسمنٹ لازمی کیجائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ سال 20 ہزار سے زائد ایس ٹی آئی بھرتی کیے جائیں گے اورمذکورہ سکول ٹیچرز ، انٹرنیز کو نوکری پر مستقل نہیں کیا جائے گا،لگاتار تین بار کنٹریکٹ حاصل کرنے والے ایس ٹی آئیز کو مستقل کرنے بارے سوچا جائے گا۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ عید پر دوماہ کی یکمشت تنخواہیں دینے کاوعدہ کیا گیا تھا جبکہ محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ آئندہ ایک ہفتے تک تمام ایس ٹی آئیز کو تنخواہیں ادا کردی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں