کریم کا 18جولائی سے پاکستان میں سروس بند کرنیکا اعلان

 کریم کا 18جولائی سے پاکستان  میں سروس بند کرنیکا اعلان

اسلام آباد (رائٹرز) کریم، جو کہ مشرق وسطیٰ میں اوبر کی رائیڈ ہیلنگ سروس ہے، نے اعلان کیا ہے کہ وہ 18 جولائی کو پاکستان میں اپنی سروس بند کر دے گی۔

کمپنی نے اس فیصلے کی وجہ معاشی مشکلات، بڑھتی ہوئی مسابقت، اور سرمایہ کاری میں کمی کو قرار دیا ہے ، جو کہ اس کے تقریباً ایک دہائی کے طویل سفر کے خاتمے کا اشارہ ہے ، جہاں اس نے پاکستان میں ایپ بیسڈ ٹرانسپورٹ کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔یہ فیصلہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت پر بڑھتے ہوئے دباؤ کو ظاہر کرتا ہے ۔پاکستان میں حالیہ برسوں میں روس کی یانگو اور لاطینی امریکا کی ان ڈرائیو جیسی کمپنیوں نے بڑے شہروں میں کم لاگت ماڈلز کے ساتھ اپنا دائرہ وسیع کیا ہے ، جس سے کریم کو شدید مسابقت کا سامنا تھا۔یاد رہے کہ اوبر نے 2022 میں پاکستان سے اپنی سروس ختم کر دی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں