5 سال بعد پی آئی اے کی لاہور سے پیرس کیلئے پروازوں کا آغاز

لاہور(آئی این پی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے 5 سال کی مدت کے بعد لاہور سے پیرس کی پروازوں کا آغاز کر دیا۔
پہلی ہفتہ وار پرواز پی کے 733 کے ذریعے 276 مسافر روانہ ہوئے ، پی آئی اے پہلے ہی اسلام آباد سے پیرس کی ہفتہ واردو پروازیں آپریٹ کر رہی ہے ، اس سلسلے میں علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔