پاک بحریہ نے لائبیریا کے آئل ٹینکر کے بھارتی زخمی ملازم کو ہسپتال منتقل کردیا

لاہور(آئی این پی)پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لائبیریا کے پرچم بردار آئل ٹینکر کے بھارت سے تعلق رکھنے والے عملے کے زخمی رکن کو مقامی ہسپتال منتقل کیا۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاک بحریہ کے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈی نیشن سینٹر کو لائبیریا کے پرچم بردار آئل ٹینکر ایم ٹی ہائی لیڈر سے ایک ہنگامی کال موصول ہوئی، جس میں عملے کے ایک زخمی رکن کے طبی انخلا کیلئے مدد مانگی گئی۔انہوں نے بتایا کہ جہاز پر تمام عملہ بھارتی شہریوں پر مشتمل تھا، جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈی نیشن سینٹر نے فوری اور موثر ردعمل یقینی بنانے کے لیے اپنے مربوط میری ٹائم پروٹوکولز کو متحرک کیا۔