آج سے 23 جون تک ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

آج سے 23 جون تک  ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )محکمہ موسمیات نے قیامت خیز گرمی کے بعد آج سے 23 جون تک ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

اسلام آباد، راولپنڈ ی ،پنجاب،مشرقی بلوچستان ،خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے ۔اسی طرح گلگت بلتستان،کشمیر اور سندھ کے علاقوں میں 22 سے 23 جون کے دوران بارشیں متوقع ہیں ۔ بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں