مریم نواز کی حکومت عوام کیلئے خوش نصیبی ہے :عظمیٰ بخاری

مریم نواز کی حکومت عوام کیلئے خوش نصیبی ہے :عظمیٰ بخاری

لاہور(دنیانیوز،اے پی پی)صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کیلئے مریم نواز کی حکومت خوش نصیبی ہے ،وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویژن پر صوبے میں صحت و تعلیم سمیت تمام شعبوں میں ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

جب مریم نواز عوام کی خدمت کیلئے جدید ائیر ایمبولینس متعارف کرا رہی ہیں تو کے پی حکومت اسکے مقابلے میں صرف رکشہ چلانے پر اکتفا کر رہی ہے ، جو دونوں حکومتوں کی ترجیحات کا واضح فرق ظاہر کرتا ہے ۔ انہوں نے ڈی جی پی آر میں صوبائی وزیرکھیل ملک فیصل ایوب کے ہمراہ پریس کانفرنس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات پر تبصرہ کرتے کہا کہ اس ملاقات پر جہاں مودی حکومت اور تحریکِ فساد کو پریشانی ہے ، وہیں پوری پاکستانی قوم اس پر خوش ہے ۔ دنیا کی طاقتور قوموں کے رہنما جب عالمی سطح پر عزت حاصل کرتے ہیں، تو یہ صرف انکے ملکی کردار، وقار اور خدمات کی بنیاد پر ممکن ہوتا ہے ، جیسے کہ فیلڈ مارشل کو امریکہ میں دی جانے والی عزت اس بات کا مظہر ہے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں ترقی کا سفر عروج پر ہے ،پنجاب حکومت نے متوازن، ٹیکس فری اور عوام دوست بجٹ پیش کیا جو حقیقی معنوں میں عوامی بہبود کی عکاسی کرتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں