صدر کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ معرکہ حق کامیابیوں پر بریفنگ

صدر کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ معرکہ حق کامیابیوں پر بریفنگ

راولپنڈی(خصوصی نیوز رپورٹر) صدر مملکت آصف زرداری نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت کو پاک بحریہ کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، آصف علی زرداری نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

 نیول چیف نے صدر مملکت کو میری ٹائم سکیورٹی صورتحال، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور "معرکہ حق" میں کامیابیوں پر بریفنگ دی۔ صدر نے "معرکہ حق" کے دوران پاک بحریہ کے بھرپور ردعمل اور غیر متزلزل عزم کو سراہا اور بھارتی جارحیت کا خلاف کامیابی سے دفاع پر مبارکباد دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں