پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 8محکموں کی مختلف اسامیوں کے تحریری اورحتمی نتائج کا اعلان کردیا
لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے ایس اینڈ جی اے ڈی، پنجاب پولیس، جونیئرٹریفک وارڈن ،سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال، ایگریکلچر، ہیومن رائٹس سمیت 8محکموں کی مختلف اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔
سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے ۔پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر امیدواروں کے نتائج اور مزید معلومات دستیاب ہیں۔