یہ چاہتے ہیں ہم کوگھگوگھوڑے بنے رہیں
لاہور( سپیشل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ یہ چاہتے ہیں کہ جب مریم نواز آئیں تو اس وقت ہم گھگو گھوڑے بنے رہیں اور یہ لوگ انکی خوشامد میں لگے رہیں،انکو یہ نہیں پتا کہ جو مینڈیٹ کی حکومت ہوتی ہے۔
وہ اپوزیشن کی بات سنتی ہے ،سوشل میڈیا پرفیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات کی خبریں مفروضوں پر ہیں،جب تک ملاقات کی حقیقت معلوم نہ ہو اس پر بات نہیں ہو سکتی۔ پنجاب اسمبلی میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ احتجاج کر رہی تھا،مریم نواز انسٹالیڈ وزیر اعلیٰ ہیں وہ اپوزیشن کو سننا ہی نہیں چاہتی۔