کتے کو مارنے کابدلہ نوجوان کو قتل کر دیا گیا

کندیاں(نمائندہ دنیا )چک نمبر 4ڈی بی میں کتے کو مارنے پرنوجوان کو قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز موٹرسائیکل سوار رہتاس علی عرف کاکا جٹ کو گھات لگائے حبیب اللہ،اویس،ذوالفقار اور ایک نامعلوم شخص نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ،بتایا گیا ہے کہ مقتول رہتاس علی عرف کاکا جٹ نے ملز موں کے کتے کو مارا تھا جس پر انکے درمیان ہاتھا پائی ہو ئی تھی،بدلہ لینے کے لئے ملزموں نے اندھادھند فائرنگ کر کے رہتاس علی عرف کاکا جٹ کو قتل کردیا، مقتول کے والد کی مد عیت میں ملز موں کے خلاف تھانہ کندیاں میں مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔