پولیس مقابلہ ،ڈاکو گینگ کاسرغنہ ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

پولیس مقابلہ ،ڈاکو گینگ کاسرغنہ ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

لاہور (کرائم رپورٹر)تھانہ شیراکوٹ کے علاقے میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی ) پولیس اور اینٹی وہیکل لفٹنگ سسٹم (اے وی ایل ایس )اقبال ٹاؤن سے مقابلے میں ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا ۔

 ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے مخبر کی اطلاع پر شیراکوٹ کی حدود میں چیکنگ کیلئے ناکہ لگایا،اس دوران وہاں سے گزرنے والے ملزموں نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس پر جوابی فائرنگ کی گئی ،اس دوران ڈاکو گینگ کا سرغنہ علی رضا اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر فرار ہو گئے ۔ ہلاک ملزم علی رضا پنجاب بھر میں گاڑیاں چھیننے ، ڈکیتی، نقب زنی سمیت 80 سے زائد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ فرار ہونے والے ملزموں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں